اگر PDM نہ بنتی تو عمران خان پرویز الہٰی کو آفر نہ کرتے: شافع حسین
چوہدری شجاعت کے صاحبزادے شافع حسین نے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم نہ بنتی تو عمران خان نے پرویز الہٰی کو کبھی آفر نہ کرنی تھی۔
شافع حسین نے ’نمائندے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی نے والد سے کہا کہ ن لیگ سے بات کریں، جب چوہدری شجاعت نے تمام افراد کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالا چلے گئے۔
عمران نےبنی گالا جاتے ہوئے 3 بار کیا کہا ؟
انہوں نے کہا کہ بنی گالا جاتے ہوئے چوہدری شجاعت نے ان سے 3 بار کہا کہ وعدوں کو ذہن میں رکھنا، کچھ ہفتے پہلے لگا پرویز الہٰی آ رہے ہیں لیکن وہ عمران خان کی طرف چلے گئے۔
شافع حسین نےمزید یہ بھی بتایا کہ خاندان کے ایک دو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ہی اکیلے سیاست کرنی ہے، ہمیں اکٹھے چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگلے نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پنجاب اسمبلی ابھی تحلیل نہیں ہو گی، کامل علی آغا منافق ہیں، چوہدری شجاعت سے کام لیتے رہے اور اب مخالفت میں آگئے۔
چوہدری شجاعت کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ کامل آغا نے جو لفظ استعمال کیے وہ کہلوائے گئے یا کہنے کی اجازت دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کرپشن کا مسئلہ کئی سال سے ہے، ٹرانسفر، پوسٹنگ اور نوکریوں کے لیے پیسے لیے جا رہے ہیں، کرپشن کھلے عام ہو رہی ہے اور شاید اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔