خبریں
دہشتگردی کخلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے:نیڈ پرائس
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کخلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی عوام نے دہشتگرد کے حملوں کے باعث شدید نقصان اٹھایا ہے اور اٹھا رہے ہیں ۔دہشتگردی کخلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کو کہیں گے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور افغان سرزمین کو عالمی دہشتگرد حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال نہ ہونے دیں۔ طالبان کے کیے گئے فیصلوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کا جواب دیا جائے گا۔