خبریں

زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10 ارب ڈالر ہیں:وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(مانیٹنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید یہ کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکیں گے۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

بولو نیوز اردو

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com