خبریں
متنازع ٹوئٹس: اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت، بابر اعوان کے دلائل
اسلام آباد کی عدالت میں متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے دلائل دیے۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔
نئے جج کی تعیناتی کے باعث عدالت میں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل کا آغاز کیا گیا۔
اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے مدعی متاثرہ فریق نہیں، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا۔
بابر اعوان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کل دلائل دیں گے۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان کی عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔