خبریں

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی اور نہ ہی بلّا، راجہ ریاض کی پیش گوئی

اہم خبریںادارتی صفحہاسپورٹسیورپ سےدنیا بھر سےملک بھر سےشہر قائد/ شہر کی آوازدل لگیبزنستعلیم صحت خواتینسندھ بھر سےمراسلات
آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی اور نہ ہی بلّا، راجہ ریاض کی پیش گوئی
اسلام آباد (انصار عباسی) حال ہی میں تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف، راجہ ریاض، نجومی بن گئے ہیں اور ان کی تازہ ترین ’’پیش گوئی‘‘ پی ٹی آئی، اس کے چیئرمین اور پارٹی کے انتخابی نشان بلّے کی قسمت کے بارے میں ہے۔
بدھ کو دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی اور نہ بیلٹ پیپرز پر پارٹی کے انتخابی نشان بلے کا کوئی نشان ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے موقع پر عمران خان جیل میں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور الیکشن کمیشن پارٹی کے انتخابی نشان بلّے کو ختم کر دے گا جبکہ عمران خان جیل میں ہوں گے۔
اگر کوئی سیاسی جماعت معاملہ عدالت میں لیجائے تو سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے اور انتخابی نشان کی تنسیخ جیسے معاملات الیکشن کمیشن یا پھر عدلیہ کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com