جھنگ کی خبریں
پنجاب کا وہ شہر جسکی مرکزی سڑک کا نام ’شاہراہ فلسطین‘رکھ دیا گیا
ملک بھر میں جمعہ کے روز مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر ،شہر اور گلی گلی ’یوم فلسطین‘منایا جائے گا،پنجاب کے شہر جھنگ میں بھی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے 21 مئی کو ’قبلہ اول مارچ‘کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ’قبلہ اول مارچ‘سے قبل ہی رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے جھنگ سٹی کی مرکزی شاہراہ(کچا ریلوے روڈ)کا نام تبدیل کرکے ’شاہراہ فلسطین ‘رکھ دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں بورڈز بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔