جھنگ:پولیس انٹرن شپ پروگرام کے پہلے بیج کی اختتامی تقریب ڈی پی او آفس میں منعقد
ی پی او ملک طارق محبوب نے تقریب میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے 26 طلبا و طالبات کو سرٹیفیکیٹس دئیے
جھنگ:پولیس انٹرن شپ پروگرام کے پہلے بیج کی اختتامی تقریب ڈی پی او آفس میں منعقد، ڈی پی او ملک طارق محبوب نے تقریب میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے 26 طلبا و طالبات کو سرٹیفیکیٹس دئیے۔تفصیلات کے مطابق پولیس انٹرن شپ پروگرام کے پہلے بیج کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی. تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر خان ، ڈی ایس پی لیگل عبیداللہ کلیار ،دیگر پولیس افسران اور انٹرنی طلبا و طالبات نے شرکت کی، ڈی پی او ملک طارق محبوب نے تقریب میں طلبا و طالبات سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات پولیس محکمے کے سفیر کے طور پر کردار ادا کریں گے۔انسداد جرائم بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کی معاونت کریں گے۔ پولیس تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 26 طلبا و طالبات کو فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز، انوسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، اور دیگر دفاتر میں 2 ہفتوں پر محیط انٹرن شپ کروائی گئی ہے پولیس انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف طلبا کو پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی ملی بلکہ پولیس کے بارے میں مثبت تاثر پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے تشدد، عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے میں طلبا و طالبات کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔نوجوان طلبا کو نہ صرف پولیس ورکنگ اور چیلنجز بارے آگاہی حاصل ہوئی بلکہ طلباء وطالبات سے حاصل شدہ فیڈ بیک کی روشنی میں پنجاب پولیس کی ورکنگ میں مزید اصلاحات کی جا سکیں گے۔ تقریب میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے 26 طلبا و طالبات کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے۔ طلبا و طالبات نے انٹرن شپ کروانے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ ہمارے لیے نہایت مفید ثابت ہو گا۔ دوران تقریب طلبا و طالبات نے پولیس کی ورکنگ بارے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی ملی بلکہ پولیس کے بارے میں مثبت تاثر پیدا ہوا ہے۔تقریب کے اختتام پر انٹرن شپ پروگرام کے تمام آرگنائزر پولیس افسران کو حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔