لیہ کی خبریں

ضلعی صارف عدالت نے کنکریٹ کی ناقص چھت تیار کرنے پر پانچ لاکھ جرمانہ کردیا

 

لیہ (نیوز ڈیسک)ضلعی صارف عدالت نے سائل کی داد رسی کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے واپس کروادیے۔تفصیلات کے مطابق سائل نے درخواست گزاری کہ اس نے کنکریٹ کی تیار چھت کے لئے پانچ لاکھ روپے اداکیے تھے جو کہ ناقص ثابت ہوئی۔ضلعی صارف عدالت نے سائل کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے درخواست کو درست قرار پایا اور صارفین تحفظ 2005ء کے تحت ناقص کنکریٹ چھت تیار کرنے پرناقص چھت فرم کو واپس کرتے ہوئے مدعی کو پانچ لاکھ روپے واپس دلوادیے۔

ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے سہہ پہر کے اوقات میں سبزی وفروٹ منڈی کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پربولی کے نظام کو جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ کی بنیادپر سبزی وفروٹ منڈی کا معائنہ رکھاجائے تاکہ صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیادپر مارکیٹوں کا معائنہ کریں اور طے کردہ پرائس لسٹ پر اشیا ضروریہ کی فروختگی کو یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ راشدابراہیم موجود تھے۔

محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال کے زیراہتمام پولیوکے خاتمہ بارے آگاہی سیمینار منعقدہوگا۔ آگاہی سیمینار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں 26ستمبر کوگیارہ بجے دن منعقدہوگا۔ سیمینارکے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالدپرویز ہوں گے۔آگاہی سیمینار میں محکمہ صحت کے حکام ویگر پولیوکے خاتمہ بارے لیکچر دیں گے۔
٭٭٭٭

 

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com