بھکر

کلہوڑا خاندان

کلہوڑا حاندان

سندھ کے کلہوڑا خاندان کے آخری حکمران میاں عبدالنبی کو تالپوروں نے 1782ء کی جنگ بہالانی میں شکست دے کر سندھ کے تخت و تاج سے محروم کر دیا۔ میاں عبدالنبی نے خاں قلات اور کاہل کی امداد سے سندھ پر قبضہ کرنے کی بڑی کوششیں کیں لیکن تالپورون نے انہیں ہر جگہ شکست فاش دی۔
1787ء میں نصرت خان سرگانی نے میاں عبدالنبی سرائی کولیہ، منکیر ہ اور بھکر پر حملے کی دعوت دی کیونکہ سرگانی قبائل جسکانیوں سے شکست کا بدلہ چکانا چاہتا تھا کیونکہ جسکانیوں نے گولہ خان سرگانی کو مارا تھا۔ کچھ تاریخ دانوں کے مطابق 1767ء میں ہی ڈیرہ جات کے علاقے احمد شاہ درانی نے حاکم سندھ غلام شاہ کلہوڑا کو دے دیے تھے اور میاں غلام شاہ کلہوڑا نے ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ اور بھکر و منکیرہ کو ریاست سندھ میں شامل کر رکھا تھا۔ اور میاں غلام شاہ کلہوڑا نے ہی محمود خان گجر کو ڈیرہ غازی خان میں اپنا وزیر مقرر کیا تھا۔ ای محمود خان گجر نے نادر شاہ ایرانی کے حملے کے وقت تک اس علاقے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کر رکھا تھا۔ اس محمود خان گجر نے دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر اپنے نام کاشہر بسایا اور اسے محمود کوٹ“ کا نام دیا۔ میاں عبدالنبی کا ہوڑا کو عید النبی سرائی بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا لیہ دبجکر میں اقتدار 1787ء سے لے کر 1793 ء تک کا ہے۔ سندھ میں شمال کے علاقے جہاں سرائیکی بولی جاتی ہے، انہیں سرا کہتے ہیں اور یہاں کے رہنے والے سرائی مشہور ہوئے ہیں کیونکہ ڈیرہ جات کی حکومت کے دوران عبدالنبی سرائی یہاں رہے۔ اس لیے انہیں عبدالنبی کلہوڑا کی بجائے عبدالنبی سرائی لکھا جاتا رہا ہے ۔ 1793ء میں والی کابل تیمور شاہ فوت ہو گیا اور اس کا بیٹا زمان شاہ تخت نشین ہوا ۔ زمان شاہ نے عبدالنبی کلہوڑا کو ڈیرہ جات کی گورنری سےمعزول کر کے محمد خان سدوزئی کولیہ بھکر کی سند عطا کی۔ لیہ میں ہوئی جنگ میں میاں عبدالنبی کلہوڑا کے فرزند میاں عارف کالہوڑا افغان سپاہیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ ان کا مزار یہ شہر میں موجود ہے جو کا ہوڑا دور کے فن تعمیر کو ظاہر کرتا ہے۔ میاں عبدالنبی کلہوڑا نے اپنی زندگی کے آخری ایام راجن پور کے علاقے حاجی پور میں گزارے اور آپ وہیں اپنی جاگیر میں دفن ہوئے ہیں۔

حوالہ جات:

1 ۔ تاریخ سندھ عہد کلہوڑا 2 تحفة الكرم
تاریخ ملتان از مولانا نور احمد فریدی
4. Gazetteer of Dera Ghazi Khan District 5. Gazetteer of Muzaffargarh District 6. Gazetteer of Dera Ismaeel Khan District 7. Gazetteer of Mianwali District
8- تاریخ لیہ
9 تاریخ ریاست منکیرہ

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com