میانوالی کی خبریں
میانوالی: گاڑی نہر میں جا گری، سرائیکی گلوکار سمیت 7 افراد جاں بحق
میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق میانوالی کے علاقے واں بچھراں پکہ گھنجیرہ کے قریب رات گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ نہر میں گرنے والی گاڑی اور تمام افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں معروف سرائیکی گلوکار شرافت علی خیلوی بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو نہر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔