ڈی پی او میانوالی کی پولیس افسران کی ایمانداری پر داد و تحسین
گزشتہ رات واں بھچراں کے علاقے میں مشہور سنگرز شرافت علی خان، انوار علی خان اپنے دیگر 5 ساتھیوں سمیت گاڑی کے بے قابو ہو کر شیخالی پل نہر مہاجر برانچ میں گرنے سے ڈوب کر جان بحق ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر ظفر حسین شاہ اور اے ایس آئی نذیر حسین شاہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ریسکیو 1122 کی مدد سے گاڑی اور 7 اشخاص کی نعشیں نہر سے نکالیں گاڑی کے اندر سے ایک بیگ جس میں تقریبا 8 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں نے تمام رقم اور گاڑی سے ملنے والا دیگر سامان مرحوم سنگر شرافت علی خان کے بھائی کے حوالے کیا۔ جس پر اس نے شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر ظفر حسین شاہ اور اے ایس آئی نذیر حسین شاہ کو اس ایمانداری پر شاباش دی اور ان کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ میری ٹیم میں شامل ایسے ایماندار افسران داد کے مستحق ہیں۔ ڈی پی او میانوالی ترجمان میانوالی پولیس