چوہدری نصراللہ اور نوانی برادران کی ملاقات بے نتیجہ
الیکشن سے دستبرادری کا آپشن زیر غور ہی نہیں اگر نوانی گروپ پی پی 93 سے حمایت کرے تو پی پی 91 اور این اے 92 میں حمایت کر سکتے ہیں:چوہدری نصراللہ
بھکر(نمائندہ تھلوچی) چکوک عوامی محاذ کے نامزد امیدوار پی پی 93 چوہدری نصر اللہ سے نوانی برادران کی ایک اور ملاقات بے سود الیکشن سے دستبرادری کا آپشن زیر غور ہی نہیں اگر نوانی گروپ پی پی 93 سے حمایت کرے تو پی پی 91 اور این اے 92 میں حمایت کر سکتے ہیں ورنہ جس گروپ کے ساتھ اتحاد ہوگا اُس کے ساتھ الیکشن لڑیں گے چکوک عوامی محاذ کا چوہدری نصر کے ڈیرے پر مذاکرات کے دوران نوانی برادرن کو صاف جواب چوہدری نصر اللہ نے دوستوں سے مشاورت کے بعد عنصر چھینہ کی دستبراری کے بعد پی پی 91 سے بھی کاغذات نامزدگی واپس نا لینے کا فیصلہ کر لیا چکوک عوامی محاذ نوانی گروپ کے لیئے گلے کی ہڈی بن گیا نا نگلا جارہا ہے اور نا اگلا جارہا تفصیلات کے مطابق عرصہ پچیس سال سے نوانی گروپ کے اتحادی چوہدری نصر اللہ اور چوک عوامی محاذ اس وقت ضلع کے دونوں بڑے دھڑوں کے لیئے ہی پریشانی کا باعث ہے مگر روز بدلتی سیاسی صورت حال کے ساتھ ساتھ چکوک عوامی محاذ کی جانب سے بھی اپنی حکمت عملی میں تبدیلی نوانی گروپ کے لیئے زیادہ پریشان کن بن چکی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سعید اکبر نوانی ، رشید اکبر نوانی، عامر عنایت شاہانی چوہدری نصر اللہ کے ڈیرہ چک 60-61 ایم ایل پہنچے جہاں الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نصر اللہ اور چوک عوامی محاذ کے وفد نے نوانی برادران کو واضع کر دیا ہے کہ پی پی 93 سے چوہدری نصر اللہ کی دستبرادری کا آپشن موجود ہی نہیں این اے 92 اور پی پی 91 سے چکوک عوامی محاذ اُسی دھڑے کو سپورٹ کرے گا جو دھڑا پی پی 93 میں چوہدری نصر اللہ کو اپنا امیدوار نامزد کرے گا علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی پی 91 سے کاغذات نامزدگی واپس نا لینے کا فیصلہ بھی چوہدری نصر اللہ نے چوک عوامی محاذ کی مشاورت سے کر لیا ہے تاکہ تیسرے دھڑے کے قیام کی صورت میں وہ پی پی 91 میں بھی اپنے دھڑے کا ووٹ حاصل کر سکیں اس صورت حال نے نوانی برادرن کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے عامر عنایت شہانی کے ساتھ اتحاد اور دو حلقوں سے اُن کی نامزدگی کی وجہ سے نوانی گروپ کے تین اہم اتحادی چوہدری نصر اللہ ، حبیب اللہ نوانی، ملک ظہیر اتراء میدان میں ہیں جس کا نقصان نوانی گروپ کو پی پی۔ 93، 91,92 این اے 92 کے حلقوں میں میں پہنچتا نظر آرہا ہے