کالم

لیہ :عید قربان پر ہر گلی ہر محلہ صاف

 نثار احمد خان

 نثار احمد خان

عید الاضحیٰ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کی اہم کڑی ہے اور اس کی خوشی بھی ہر عمر اور طبقہ کے لوگوں کو یکساں ہوتی ہے۔ صفائی کو بھی ہمارے مذہب اسلام میں نصف ایمان سے تشبیہہ دی گئی ہے اور خصوصاً عید قربان پر اگر اس کا خصوصی اہتمام نہ ہو تو عید کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں ہی عید قربان پر صفائی کی ایک ایسی مثال قائم کر دی گئی ہے جس کی تعریف زبان زد عام ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے گنجان آباد ہے اور صفائی کے لئے خاصی تگ و دو کرنی پڑتی ہے تاہم اس عید الاضحیٰ پر جس منظم انداز میں عملدرآمد کیا گیا اس سے ماحول یکسر بدل گیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں جھلسا دینے والی دھوپ اور گرمی کے باوجود میونسپل کمیٹیوں ، ضلع کونسل کی اربن ٹیموں اور لوکل گورنمنٹ کی کاوشوں سے علاقے بروقت صاف ہوتے رہے۔ کہیں بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور ان کی سڑاند سے کسی کو ناک بھویں نہیں چڑھانی پڑیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ہر گلی ہر محلہ صاف پر مریم نواز شریف تو یقیناً مبارک باد کی مستحق ہیں تاہم اس آپریشن پر عملدرآمد میں ضلعی انتظامیہ کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔ ضلع لیہ میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے عید الاضحیٰ پر گرینڈ صفائی آپریشن کے لئے جو اقدامات کئے وہ لائق تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر نے نہ صرف فیلڈ میں انتظامات اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے عمل کی نگرانی کی بلکہ عوامی شکایات کے لئے قائم ضلعی کنٹرول روم میں بھی موجود رہیں اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی پوری ٹیم جس میں اے ڈی سی ار، اسسٹنٹ کمشنرز، سی اوز میونسپل کمیٹی ، سی او ضلع کونسل ، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ، سی ای او ہیلتھ ، ڈی او ایمرجنسی کی خدمات بھی قابل ذکر ہیں جو ہمہ وقت مستعد رہے اور ہر شکایت پر فوری رسپانس دیا۔ عید الاضحیٰ گرینڈ صفائی آپریشن کے دوران 80 کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے 15 عارضی کولیکشن سینٹرز سے آلائشوں کو اکٹھا کیا گیا اور ان کو لینڈ فل سائٹس پر منتقل کیا گیا۔ گرینڈ صفائی آپریشن میں ورکرز حقیقی ہیروز ثابت ہوئے جنہوں نے انتہائی گرم موسم کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض انجام دئے۔ یقیناً سینیٹری ورکرز داد کے مستحق ہیں اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے آج ہم خوشگوار ماحول میں عید کی چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نہ صرف صفائی کے احکامات جاری کئے بلکہ عوام کو گراں فروشی سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی خصوصی ہدایات دیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عید کے ایام میں فیلڈ میں

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com