میانوالی
میانوالی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، 2 اہلکار زخمی: پنجاب پولیس
میانوالی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، 2 اہلکار زخمی: پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ میانوالی کی قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’میانوالی کے قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا تاہم پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔‘