پاکستان
پوسٹ مون سون: تھل میں جل تھل کا امکان
لیہ ( اسحاق گل سے )آج رات سے مغربی سپیل پوسٹ مون سون ہواؤں کے اشتراک سے پراپر شروع ہو جائے گا۔27 سے 28 کے دوران بھکر ، ڈیرہ اسماعیل خان ، لیہ میاں والی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع۔۔
کوہ سلیمان کے بعض سے مختلف علاقوں میں بارش متوقع۔کوٹ ادو ، مظفر گڑھ ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، تونسہ کے علاقوں میں آندھی جب کہ بعض علاقوں میں بارش متوقع۔
ان علاقوں میں بارش ویری کرے گی۔مطلب کہ مقدار ایک جیسی نہیں ہو گی ۔ہٹ مس چانس والا سین ہوگا۔۔
تاہم امکان ہے کہ وہوا اور کوٹ ادو کے علاقے اچھی بارش لے لیں گے۔پیٹرن یا سپیل کی شدت میں واضح تبدیلی کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گااس دوران دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔