لیہ کی خبریں

قاری محمد رمضان کی ڈی سی لیہ سے ملاقات: اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی دعوت

لیہ (اسامہ سعد) جمعیتِ علماء اسلام کے رہنما قاری محمد رمضان کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیہ سے ملاقات ۔ بستی ٹھکرانہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے رہنماؤں قاری محمد رمضان ، الیاس طاہر ، محمود الحسن ،مولانا اعجاز ،مولانا اقبال اور تحریک انصاف کے رہنما ملک اسامہ جکھڑ نے ڈپٹی کمشنر لیہ سے ملاقات کی۔ وفد نے جمن شاہ کے علاقہ ٹھکرانہ میں غریب ونادار بچیوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا جسے محترمہ امیرا بیدار نے بخوشی قبول کیا۔ علاوہ ازیں محلہ یوسف آباد کے سیوریج کے مسائل اور کروڑ کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئ۔ قاری محمد رمضان نے بستی راکھواں میں کٹاؤ سے بچاؤ کےلیے اقدامات کرنے پر ڈی سی لیہ کو خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com