لیہ کی خبریں

ڈی پی او محمد علی وسیم کا لیہ پولیس خدمت مرکز کا دورہ شہریوں کو بہتر سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

لیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد علی وسیم نے لیہ کے پولیس خدمت مرکز کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تحفظ مرکز، میثاق سنٹر اور خدمت مرکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے اجراء کے طریقہ کار کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے موجود شہریوں سے ان کے مسائل اور پولیس کے رویہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے تعینات سٹاف کو ہدایت دی کہ شہریوں کو بنا کسی تاخیر کے سروسز فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی کا برتاؤ کیا جائے۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ خدمت مرکز آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کو ترجیح دی جائے تاکہ انہیں بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کی خدمت میں ہر ممکن تعاون کریں اور ان کے مسائل کے حل میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com