لیہ کی خبریں

اخبار لیہ کے زیر اہتمام "پیکا ایکٹ: آزادی اظہار کا تحفظ یا سوشل میڈیا پر قدغن؟”پر مباحثہ، شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

لیہ میڈیا ہاوس لیہ کے زیر انتظام اخبار لیہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پیکا ایکٹ: آزادی اظہار کا تحفظ یا سوشل میڈیا پر قدغن؟ کے عنوان سے ایک اہم بحث و مباحثہ کا انعقاد کیا۔ اس میں پیکا ایکٹ کو زیر بحث لایا گیا، جس پر مقررین نے تفصیل سے بات کی کہ یہ قانون سوشل میڈیا یا ڈیجیٹل میڈیا کی مانیٹرنگ کے لیے ضروری ہے، تاہم اس کے چند شقوں پر صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو خدشات ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ ایک اہم قانون ہے جس سے سوشل میڈیا کی نگرانی میں بہتری آئے گی، لیکن اس کے بعض شقوں پر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کر کے تبدیلیاں کی جائیں تاکہ صحافیوں کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔تقریب میں مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین، پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند، سینئر صحافی انجم صحرائی، سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پیکا ایکٹ کی کچھ شقوں پر نظر ثانی کی جائے تاکہ یہ قانون معاشرتی فائدے کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکے اور صحافتی آزادی پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

شرکاء کی فہرست:

پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین، پروفیسر مہر حفیظ اللہ تھند، انجم صحرائی، عبدالرحمن فریدی، مہر زاہد واندر، میاں اعجاز اصغر، سید غلام دستگیر شاہ، ملک اقبال جگ، مہر عبدالشکور جرولہ، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com