توشہ خانہ کی گھڑی کے مبینہ خریدار کا بیان سامنے آگیا
مبینہ طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھڑی خریدنے والے تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
توشہ خانہ کی گھڑی کے مبینہ خریدار محمد شفیق کا اپنے بیان میں بتانا ہے کہ میرا نام محمد شفیق ہے، جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دُکان ہے، نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہےکہ عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔
محمد شفیق نے کہا ہے کہ نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ میری لکھائی ہے، میری اسٹیمپ وغیرہ کا غلط استعمال ہوا ہے، میں خاصے عرصے سے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہوجائے۔
محمد شفیق کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی، ان تمام باتوں کی تردید کرتا ہوں، نہ میں نےکوئی گھڑی خریدی، نہ مجھے اس معاملے کا کوئی علم ہے، میرا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
محمد شفیق نے کہا ہے کہ یہ جو میرا نام سیاسی طور پر لیا جا رہا ہے اس کی تردید کرتا ہوں، اگر مجھےاس معاملے میں گھسیٹا جائے گا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔