خبریں

’گرفتاری مطلوب نہیں‘، نیب افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، آج تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

تفتیشی افسر کے بیان پر احتساب عدالت کےجج نے کہا کہ یہ نہ کیجیے گاکہ باہرنکلتے ہی گرفتارکرلیں، گرفتاری سے پہلےعثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔

نیب کے تفتیشی افسر کے بیان پر سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

دوسری جانب احاطہ عدالت میں صحافی نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ آپ کے خلاف بڑا مقدمہ بنایا گیا تھا ، آپ کیا کہتے ہیں ؟ اس پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اسی طرح سے ریلیف ملے گا اور انصاف غالب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com