مظفر گڑھ:کھیل اور کھلاڑی
فن پہلوانی ۔ دیسی کشتی
یہ بہت قدیم کھیل ہے جو ضلع کی عوام میں مقبول ہے۔ صدیوں سے لوگ زور آوری دکھانے کے اس کھیل کے دلدادہ رہے ہیں ۔ سینکڑوں برسوں سے بڑے بڑے نامی گرامی پہلوان یہاں پیدا ہوئے ہیں ۔ ضلع کے طول و عرض میں پہلوانوں کے اکھاڑے قائم تھے اور بڑے بڑے جاگیردار اور زمیندار اس کھیل کی سر پرستی کرتے تھے اب بھی یہ کھیل سارے ضلع میں زندہ ہے۔ مظفر گڑھ شہر میں کم و بیش دس اکھاڑے تھے۔ جہاں شہر کے متمول گھرانے کے افراد فن پہلوانی کی سر پرستی کرتے تھے اور باقاعدہ مشق کرتے تھے ۔ ہر سال دیسی کشتی کے کئی مقابلے اور دنگل منعقد ہوتے ہیں ۔ میلوں ٹھیلوں پر بھی دیسی کشتی کے مقابلے شائقین کا لہو گرمانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ماضی کے پہلوانوں کی بات کی جائے تو ان میں فیض احمدانی ، غلام رسول دیوڑا، بھولا پہلوان اور گونگا پہلوان شامل ہیں غلام رسول دیوڑا نے میلہ جلال پور میں مشہور پہلوان جیون جت کو شکست دی تھی ۔ موجودہ دور میں جتوئی کے پچار برادران کا فن پہلوانی میں بڑا نام ہے شہزادہ چار کلیم پچار اور شاہد پچار نے مظفر گڑھ کا نام پورے ملک میں روشن کیا ہے ۔ اس وقت سیت پور سے تعلق رکھنے والے پہلوان برات کبوتری رستم مظفر گڑھ کا اعزاز رکھتے ہیں اس سے پہلے اللہ بخش ڈپال آف رو بیلانوالی رستم مظفر گڑھ تھے ۔ جمشید خان دستی کے بڑے بھائی مشتاق خان دستی اس کھیل سے وابستہ ہیں ۔ ہر سال دیسی کشتی کا مقابلہ منعقد کرواتے ہیں اور میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیتے ہیں ۔ سردار منوں خان گورمانی آف شادی خاں سنانواں دیسی کشتی کے مقابلوں کے بڑے آرگنا ئزر ہیں سال میں کئی مرتبہ دنگل منعقد کرواتے ہیں۔ سرز مین مظفر گڑھ میں اس فن کو زندہ رکھنے میں ان کا بہت اہم کردار ہے۔
کبڈی
صدیوں سے کبڈی کا کھیل یہاں بہت مقبول رہا ہے۔ ماضی میں کئی نامور کھلاڑی اس کھیل سے وابستہ تھے۔ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے نامور لوگوں میں ایک بڑا نام کبڈی کوچ عبدالمجید خان کا ہے ۔ جو کہ 1970ء کی دھائی میں پاکستان کے نامور کبڈی پلیئر تھے اور پھر بعد ازاں انہوں نے اپنے شاگر د تیار کیے جنہوں نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ عمران خان چانڈیہ تو می سطح کے کبڈی پلیئر ر ہے ہیں۔ اس کے علاوہ منظور ڈالڈا بھی بڑے کھلاڑی رہے ہیں۔
کرکٹ
70 کی دہائی میں مظفر گڑھ میں کرکٹ کا کھیل مقبول ہونا شروع ہوا۔ آج یہ ضلع کا سب سے مقبول کھیل بن چکا ہے ضلع میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوی ایشن کا قیام عمل میں آیا ضلع کے معروف کرکٹر حاجی اظہر اقبال (یوبی ایل) بھی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ر ہے ہیں۔ انھیں شاہد آفریدی ، رانا نوید احسن منظور انہی ظہور الہی ، راشد لطیف اور مشتاق احمد کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ دیگر معروف کرکٹر میں اکرام عرف چاچاللو، راشد خان، فراست نواز ،تنویر خان معین خانزادہ محمدنواز ٹیپو ، ساجد وحید، منور بھائی ، اعجاز رسول جھورڑ ، ندیم رحمن ملک، اعجاز بھٹی ، ندیم چوہدری ، چوہدری اشفاق احمد، فدا حسین، عامر سعید ،تنویر پتل، جام مختیار ( شهر سلطان ) ، آکاش فرید (علی پور ) اور عمران قریشی (علی پور ) شامل ہیں ۔ اگر ان کو مواقع ملتے تو یہ ملک کا نام روشن کرتے ۔
عاقب جاوید بائیں ہاتھ کے بلے باز پاکستان انڈر 19 ٹیم کیساتھ کینیا کا دورہ کیا۔ جنید اعوان نے انڈر 16 میں پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کیا [116]۔ اس کے علاوہ عامر چانڈیہ، مدثر، سدیس (لاہور قلندر ) عبد اللہ احمدانی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔ گزشتہ دو سال سے معروف کرکٹر اجمل خان چانڈ یہ مظفر گڑھ سپر لیگ ٹی 20 کرکٹ لیگ منعقد کروا رہے ہیں جو بہت مقبول ہے۔ جبکہ شاہد صدیق نے بھی یہاں لیگ کرکٹ کی بنیاد ڈالی ہے۔
ناجیہ رسول خان ۔ پرائیڈ آف پر فارمنس ایوارڈ یافتہ آپ 1989ء میں مظفر گڑھ میں پیدا ہو ئیں ۔ شروع سے ہی سپورٹس میں دلچسپی تھی۔ آپ نے پچھلے دس سال میں تیکوانڈ و مارشل آرٹس میں نیشنل چیمپین شپ میں دس گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں ۔ آپ نے دنیا کے بہت سے ممالک انڈیا، امریکہ، روس، قطر، کوریہ، چین اور انگلینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر سات سلور اور برونز میڈل کامن ویلتھ گیم اور دیگر انٹرنیشنل چیمپین شپ میں حاصل کر کے پاکستانی خواتین کی تاریخ میں کامیابی کے ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ آپ کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 23 مارچ 2018ء میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی عطاء کیا۔ ناجیہ رسول کی سپورٹس کے شعبہ میں اعلیٰ کار کر دگی اور مظفر گڑھ کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کی بناپر ضلعی گورنمنٹ نے آپ کو تمغہ مظفر گڑھ عطا کیا ہے ۔ [117]۔
طارق محمود خانزادہ ۔ کھلاڑی اور سپورٹس آفیسر
آپ کا تعلق مظفر گڑھ شہر سے ہے۔ آپ مایہ ناز اتھلیٹ تھے ۔ آپ نے کیریئر میں کئی ایوارڈز حاصل کئے ہیں ۔ آپ 1986 ء تا1992ء پنجاب کے بہترین اتھلیٹ رہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم منظر گڑھ سے جبکہ ایم ایس سی کی ڈگری گول یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کی ۔ 24 سال کی عمر میں آپ کو چنگ کی طرف چلے گئے اور ملک کے کم عمر ترین سپورٹس کو چ تھے ۔ اسی دوران بڑے بڑے اداروں میں سپورٹس سائنسز کا مضمون پڑھایا۔ یو نیورسٹی آف لاہور اور ایک ہاؤس پشاور میں خدمات سرانجام دیں۔ بطور منیجر اور کوچ تھائی لینڈ کا دورہ کیا۔ بعد میں آپ نے بطور سپورٹس آفیسر محکمہ سپورٹس حکومت پنجاب کو جوائن کیا ۔ اس وقت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے طور پر مظفر گڑھ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں [118]۔
محمد یا مین راہی نیشنل کوچ
محمد یا مین راہی مظفر گڑھ کے وہ عظیم کھلاڑی اور کوچ میں جن کے شاگر دکھلاڑی ملکی اورغیر ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔ آپ گورنمنٹ ہائی سکول سے گورنمنٹ کالج تک بہترین کھلاڑی رہے اور پھر مستقل کوچ بنا دیئے گئے ۔ آپ مختلف ٹیموں کے ساتھ غیر ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ 1995 ء سے لے کر آج تک سالانہ تقریب پذیرائی و انعامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تقریب میں وہ ہر سال تمام شعبہ ہائے جات زندگی میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈز ایوارڈز اور نقد رقوم تقسیم کرتے ہیں۔ معروف سپر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی آپ کے ذاتی دوستوں میں سے ہے۔ مظفر گڑھ میں کھیلوں کی ترقی کے لیے آپ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں [119]۔
اظہر حسین ۔۔۔ کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ
آپ تحصیل منظفر گڑھ کے گاؤں مونڈ کا میں 1984ء میں پیدا ہوئے اور سولہ سال کی عمر میں پہلوانی شروع کی۔ آپ نے 2010ء میں انڈیا میں منعقد ہونیوالی ورلڈ کامن ویلتھ گیمز میں جس میں اسی ممالک نے حصہ لیا، گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ آپ نے امریکہ میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپین شپ میں برونز میڈل اور کینیڈا، انڈیا اور سری لنکا میں منعقد ہو نیوالے بین الاقوامی مقابلہ جات میں تین سلور میڈل حاصل کیے۔ آپ نے 2003ء میں پاکستانی آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ آپ بین الاقوامی سطح پر ریسلنگ میں گولڈ میڈل لینے والے پہلے پاکستانی سپورٹس مین ہیں۔ سپورٹس کے شعبہ میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے اور فن پہلوانی میں مظفر گڑھ کو عالمی سطح پر روشناس کرانے پر ضلعی گورنمنٹ نے آپ کو 2019ء میں تمغہ مظفر گڑھ ایوارڈ دیا ہے۔ جبکہ آپ حکومت پاکستان سے بھی کئی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں [120]۔
محمد خان تیکوانڈو ( مارشل آرٹ )
محمد خان 1981ء میں مظفر گڑھ میں بشیر خان مگسی کے گھر پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم مظفر گڑھ سے حاصل کی میٹرک کا امتحان 1996ء میں گورنمنٹ جامع ہائی سکول سے امتیازی پوزیشن کے ساتھ پاس کیا ۔ 2000ء میں پاکستان آرمی کو بطور کھلاڑی جوائن کیا۔ آپ تیکوانڈو کے کھلاڑی ہیں۔ قومی سطح پرمختلف کیٹگریز میں 25 گولڈ میڈل، 2 سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔ بطور کھلاڑی ان یا جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 2011 میں انڈیا میں کامن ویلتھ گیمز میں تیکوانڈ میں برونز ( تیسری پوزیشن ) میڈل حاصل کیا۔ مارشل آرٹ کی تربیت کے حوالے سے دنیا کی نامور سپورٹس یونیورسی کھیونگ ہی یو نیورسٹی جنوبی کوریا سے کو چنگ کی ٹریننگ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔ اس وقت بطور کھلاڑی اور بطور کوچ پاک آرمی میں خدمات سرانجام دے رہے میں اور پاکستان کیلئے نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر تیکوانڈو کے کافی کھلاڑیوں کو تربیت دے چکے ہیں ۔
مجاہد حسین بلوٹی
مجاہد حسین بلوٹی تیکوانڈ و مارشل آرٹس میں نیشنل چیمپین ہیں ۔ آپ کا تعلق سنانواں تحصیل کوٹ ادو سے ہے۔ آپ ورلڈ کپ تیکوانڈو چیمپین شپ تھائی لیڈ اور انجر تیکواند و چیمپین شپ ایران میں شرکت کر کے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان میں آپ چار گولڈ میڈل اور پانچ سلور میڈل جیت چکے ہیں۔
تھل جیپ ریلی مظفر گڑھ
سال 2016 ء سے صحرائے تھل میں تھل جیپ ریلی کا بھی آغاز کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے آنے والے ماہر ڈرائیور ریگستان کے ٹریک پر جیپ ریس میں حصہ لیتے ہیں۔ اس ریلی کو اب ایک ثقافتی میلے کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے کیونکہ ریلی کے علاوہ یہاں ثقافتی شو اور مختلف پروگرام بھی پیش کئے جاتے ہیں ۔ اس سے سیاحوں کی اس علاقے میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اور ہزاروں لوگ یہ جیپ ریلی دیکھنے آتے ہیں ۔ جیپ ریلی میں سٹارٹنگ پوائنٹ پرشائقین کا بے حد رش ہوتا ہے۔
پہلی تھل جیپ ریلی 2016 ء
تھل جیپ ریلی کا آغاز 2016ء میں ہوا تھا۔ پہلی جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان محمدعلی جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ نادر مگسی کیلئے توقع کی جارہی تھی کہ وہ ریس جیت جائیں گے لیکن نادر مگسی اور رونی چیل کی گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے وہ ریس سے باہر ہو گئے جس کے بعد صاحبزادہ سلطان محمد علی نے یہ ریس اپنے نام کرلی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 26 منٹ دس سکینڈ میں طے کیا۔ اسد کھوڑ ددوسرے نمبر پر رہے تھے۔
دوسری تھل جیپ ریلی 2017 ء
پری پیر ڈگاڑیوں کی اے کیٹگری میں نادر مگسی نے 176 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 17 منٹ میں طے کر کے مقابلہ جیت لیا۔ اے کیٹگری میں نادر مگسی نے پہلی پوزیشن، صاحبزادہ سلطان نے دوسری جبکہ انس خاکوانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
پری پیر ڈ گاڑیوں کی اے کیٹگری میں نادر مگسی نے 176 کلومیٹر کاٹریک 2 گھنٹے 17 منٹ میں طے کر کے
مقابلہ جیت لیا۔
بی کیٹگری میں عامر مگسی نے پہلی بنعمان سرانجام نے دوسری اور میان شبیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی سی کیٹگری میں میاں رفیق احمد نے پہلی، گو ہر سانگی نے دوسری اور ڈاکٹر نوراللہ مر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی کیٹگری میں امین اللہ خان نے اول ، ظفر خان بلوچ نے دوسری اور عبدالرزاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سٹوک خواتین کیٹیگری میں تشنہ پٹیل نے اول جبکہ مول خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹوک دن کینگری میں آصف علی چوہدری نے اول منصور حلیم نے دوسری ، جبکہ بابر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،سٹوک ٹو کینگری میں میاں شکیل احمد نے اول ، سجاد قریشی نے دوسری جبکہ محمد بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک تھری کینگری میں احمد نوشیروان خان نے اول، اسد اللہ مروت نے دوسری جبکہ سید مبین احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہسٹوک فور کیٹگری میں ارباب علی نے اول ، مہر حسن داد ہراج نے دوسری جبکہ مہر عمر حیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
تیسری تھل جیپ ریلی 2018 ء
2017ء میں دوسری تھل جیپ ریلی جیتنے والے میر نادر علی مگسی نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے اس مرتبہ بھی کامیابی اپنے نام کی۔ نادر مگسی نے 191 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 16 منٹ اور 51 سیکنڈ میں طے کر کے مقابلہ جیت لیا، اے کیٹگری میں نادر مگسی نے پہلی پوزیشن، صاحبزادہ سلطان نے دوسری جبکہ قادر نواز سانگی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، بی کیٹگری میں اسد شادی خیل نے پہلی نعمان سرانجام نے دوسری اور اولیس خاکوانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہی کیٹگری میں حارث خان نے پہلی، نور اللہ قمر نے دوسری اور عبد الرحمان جوئیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے اول ، امین اللہ شادی خیل نے دوسری اور شاہین اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹوک خواتین کیٹگری میں تشنہ پٹیل نے اول جبکہ سلمی مروت نے دوسری پوزیشن اور جمیلہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک ون کیٹگری میں ظفر خان مگسی نے اول ، ڈاکٹر ندیم نعیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک ٹو کیٹگری میں فخر سلطان نے اول ، زرین مگسی نے دوسری، جبکہ سلطان بہادر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک تھری کیٹگری میں ارشد علی نے اول ، اسد اللہ مروت نے دوسری ، جبکہ سید مبین احمد عالم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک فور کیٹگری میں بیورگ بلوچ نے اول ، عمر کا نجو نے دوسری، جبکہ مہرحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چوتھی تھل جیپ ریلی 2019 ء
چوتھی تھل جیپ ریلی مظفر گڑھ آصف فضل نے 192 کلو میٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 13 منٹ اور 43 سیکنڈ میں طے کر کے مقابلہ جیت لیا، پر پیٹرڈ کی اے کیٹگری میں آصف فضل نے پہلی پوزیشن ، زمین محمود نے ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری جبکہ محمد جعفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بی کیٹگری میں نعمان خان خاکوانی نے پہلی ، عامر مگسی نے دوسری اور عمر پرویز کیانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہی کینگری میں میاں رفق احمد نے پہلی ، ندیم خان نے دوسری اور گو ہر سانگی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے اول ، بیر واغ مزاری نے دوسری اور عمر اقبال کا نجو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک خواتین کیٹگری میں سلمیٰ خاں نے اول پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی اے کیٹگری میں نوشیروان ٹوانہ اول ، زوہیب جدون نے دوسری پوزیشن اور میاں شبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سنوک کی بی کیٹگری میں سلطان بہادر عزیز نے اول ، عثمان اقبال نے دوسری ، جبکہ داؤ د عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی سٹوک کی سی کیٹگری میں اسد مروت نے پہلی سید مبین احمد عالم مبر قومی اسمبلی نے دوسری اور بابر اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی سٹوک کی ڈی کیٹگری میں میاں شکیل نے اول ، شاہ گل مزاری نے دوسری ، جبکہ ارباب علی مہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
پانچویں نتھل جیپ ریلی 2020 ء
پانچویں تھل جیپ ریلی 20 نومبر تا2 نومبر کو منعقد ہوئی۔ کرونا وبا کے پیش نظر ٹریک کا فاصلہ کم کر دیا گیا تھا۔ پانچویں نتھل جیپ ریلی مظفر گڑھ صاحبزادہ محمد علی سلطان نے 105 کلومیٹر کا ٹریک 1 گھنٹے 6 منٹ اور 16 سیکنڈ میں طے کر کے جیت لی۔ پری پیئرڈ کی اے کیٹگری میں صاحبزادہ محمد علی سلطان نے پہلی ، آصف فضل چوہدری نے ایک منٹ فرق سے دوسری جبکہ فیصل خان شادی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بی کیٹگری میں محمد بلال عاشق نے پہلی محمد اویس خاکوانی نے دوسری اور اسد خان شادی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہی کیٹگری میں ڈاکٹر حارث خان نے پہلی ، گوہر اسلم سانگی نے دوسری اور محمود مجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے پہلی عمر کانجو نے دوسری اور بیورغ مزاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سٹوک خواتین کیٹگری میں سلمی مروت نے پہلی ، رخشندہ جبیں نے دوسری جبکہ تیسری پوزیسن تشنہ چیل نے حاصل کی ،سٹوک کی اے کیٹگری میں تیمور خواجہ نے پہلی اور عادل نعیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک کی بی کیٹگری میں سلطان محمد بہادر عزیز نے پہلی، عزیز رفیق نے دوسری جبکہ امین اللہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک کی سی کیٹگری میں محمد حسن جھنڈیر نے پہلی اسد مروت نے دوسری اور راشد عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سٹوک کی ڈی کیٹگری میں میاں شکیل احمد بھر چونڈی نے پہلی ، شاہ گل مزاری نے دوسری ، جب مہر احمد علی ہراج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پانچویں نتھل جیپ ریلی کی تقریب تقسیم انعامات فیصل سٹیڈیم مظفر گڑھ میں منعقدہ ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے ریاستی دسرحدی امور صاحبزادہ محبوب سلطان اور مشیر وزیر اعلی برائے سیاحت آصف محمود ہمبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب مخدوم سید رضا بخاری اور ایم ۔ ڈی۔ ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب تنویر جبار تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ جبکہ اے ڈی سی ریونیو مظفر گڑھ عمران شمس، ریجنل منیجر ٹورازم اشعر اقبال اور ایونٹ میجر محمد فیاض بھی موجود تھے۔ مظفر گڑھ اور لیہ کے صحرا میں ہونے والی 3 روزہ تھل جیپ ریلی کے دشوار گزار راستوں اور مشکل حالات میں مسلسل پانچ سال تک بہترین طریقے سے کوریج کرنے پر تھل جیپ ریلی انتظامیہ نے مظفر گڑھ کے صحافیوں عدنان بھٹہ، فاروق شیخ، عامر شیخ عصر آفتاب، فرمان بامی محمد علی محمد اجمل، رانا عبد الروف، اعجاز چوہدری، شیراز بشیر اور ندیم قریشی حکمہ اطلاعات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ پانچویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد پر بہترین خدمات سرانجام دینے والے انتظامی افسران ڈپٹی کمشن یہ اظفر ضیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفر گروه عمران شمس، اسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ رانا محمد شعیب، اسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی، اسٹنٹ کمتر تحصیل چوبارہ ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن مظفر گڑھ محمد شہزاد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ طارق ،خانزاده، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو، سٹاف آفیسر ٹو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ خالد نیم اور سٹاف آفیسر ٹو ایڈیشنل ڈپٹی کمر محمدعابد کوٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی طرف سے تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں ۔