جھنگ: ضلع جگت اور کمنٹیڑ
ضلع جگت :
حاضردماغی اور حاضر جوابی کا یہ سلسلہ صرف ہما ر سے ہی ضلع کا خاصہ ہے اسے مقامی زبان میں وگتی کہتے ہیں اس کا اصل مرکز قصبہ پر عبدالرحمن تحصیل شورکوٹ ہے دگتی کے مقابلے بحاری ثقافت کا حصہ ہیں۔ ضلع بھر میں دگتی کے باہر مشہور یہ لوگ تصور ہوتے ہیں ۔
قصبہ پیر عبدالرحمن کا امام شاہ فریشی احمد علی کفنانہ ، عنائت تر کھان – قادر بخش بھٹی اللہ بخش بھٹی مرحوم، الله دتہ بھاڑ بھونجا۔ ڈاکٹر الله در حرمین مولوی محمد بخش مرحوم عناٹت سمنده آنہ ، شیر و مصلی اللہ و تہ کمہار، ولی محمد ترکھان یہ ایسے لوگ ہیں جو ٹمبر سے مقابلوں میں شریک ہوتے رہے ہیں ۔ ورنہ ضلع جگت اس ضلع کے ہر قدیم باشندہ کا من کھانا مشغلہ ہے ۔
کمنٹیڑ :
موجودہ دور میں حاضر دماغی زبان کی روانی اور موقع و محل کی مناسبت کے اعتبار سے برجستہ فقرے اور شعر موزوں کرنا ایک فن کا درجہ رکھتا ہے مختلف کھیلوں اور تقریبات کی زنگ کنٹری مشکل کام ہے ، ہمارے ضلع میں مہر کبیر خان لیک، سید منظور حسین نفری صفدر علی خان – مرزا معین تابش علی کو تر جعفری بہترین کمنٹیٹر شمار ہوتے ہیں ۔