جھنگ کی ثقافت

جھنگ: گتھنی اور شطرنج

گتھنی بعنی کلائی پکڑنا اور چھرانا انتہائی ہمت والا ورزشی کھیل ہے اور ضلع جھنگ کا مقبول ترین کھیل تصور ہوتا ہے۔ اس میں دو آدی مقابل پر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایک شخص اپنے دونوں ہاتھوں سے دوسرے شخص کی کلائی اپنی گرفت میں لیتا ہے اور دوسرا شخص اپنی ہمت سے مخالف کے ہاتھوں کی گرفت ڈھیلی یا بیکار کر کے اپنی کلائی کی چھڑاتا ہے یہ بڑا دلچسپ کھیل ہے اور یہ صرف جھنگ ہی کا مخصوص کھیل تصویر ہوتا ہے گواب اس کارواج دوسرے اضلاع میں بھی پڑ چکا ہے لیکن اس کی اصل جھنگ سے تعلق رکھتی ہے۔ زمانے کی افتاد نے اس ورزشی اور دلچسپ کھیل کی قدرو مشرت ختم کردی ہے ۔ مگر اب بھی میلوں ٹھیلوں میں اس کے مظا ہر مشاہد میں آتے ہیں۔ ہمارے ضلع میں اس کے باہر بہت سے ہیں مگر جن کو ضلع گیر شہرت حاصل ہو ئی ان میں جھنگ سہر کے زمیں سیدارشاد حسین شاه خان حق نواز با تو آنہ سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بورڈو جھنگ ہر عنایت خان مگھیا نہ سیال مہراللہ بخش مگھیانہ سیال اور عنایت خان جو تہ شامل ہیں۔ ان کی وجہ سے نہ صرف ضلع جھنگ میں بلکہ باہر بھی اس کھیل کی شہرت رہی اور مقابلے ہوئے ۔
شطرنج:
یہ کھیل اس ضلع کے لوگوں کا پسندیدہ ہے حافظ حبیب اللہ مرحوم جو موج مراد آباد انڈیا سے جھنگ صدر میں آباد ہوئے تھے اس کھیل میں مہارت کی وجہ سے بر صغیر کے مقابلوں میں حصہ لیتے رہے ایران اور برطانیہ کے شاطروں کو شکست دیکر چیمپین شپ حاصل کی۔ ان کے علاوہ ضلع میں یہ شا طر مشہور ہیں۔ سید شبیر حسین پانی پتی خواجہ شائق حسن، محمد عباسی ، سید مظفر علی ظفر، چوہدری خلیل الرحمن چوہدری محمد منظور میل پانی پتی شیخ امداد حسین بٹالوی محمد اسمعیل شاه جیونہ

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com