جھنگ فن پہلوانی میں کوئی اہم مقام نہیں رکھتا ۔ گو مختلف علاقوں میں اکھاڑے موجود ہیں۔ کچھ نوجوان اس فن سے دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔ مگر ان میں کوئی ایسا شخص نہیں ابھرا جو اپنے ضلع سے باہر کسی مقابلہ میں شریک ہوا ہو۔ البتہ امرتر کے ایک ملک خاندان سے جو جھنگ میں آباد ہوا محمد چراغ پہلوان کا نام کیا جا سکتا ہے. جس نے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں قیام پاکستان کے بعد مقابلوں میں حصہ لیا۔ رستم بمبی کو شکست دے کر گر ز جیتا اور پھر چراغ پہلوان کو رستم جھنگ کا خطاب ملا۔